عربوں کے ساتھ قیام امن کیلئے تیار ہیں، پوٹین
ظہران ..... روسی صدر پوٹین نے واضح کیا ہے کہ انکا ملک علاقائی امن و امان کو یقینی بنانے کی خاطر عرب لیگ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ پوٹین نے 29ویں عرب سربراہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حالات تبدیل ہونگے۔ خصوصاً شام اور عراق میں داعش کے عناصر کی تباہی سے نئی صورتحال جنم لے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی تصفیہ کے عمل اور مذکورہ ممالک میں تنازعات کے بعدانکی تعمیر نو اور فوری حل طلب انسانی مسائل کے حل کیلئے مل جل کر زبردست جدوجہد کرسکتے ہیں۔