Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل: راجستھان رائلز نے بنگلور کو 19 رنز سے شکست دیدی

بنگلور: آئی پی ایل کے گیارہویں میچ میں راجستھان رائلز نے دلچسپ مقابلے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ راجستھان رائلز نے سنجو سیمسون کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 217 رنز بنائے۔ سنجو نے صرف 45 گیندوں پر 2 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ کپتان اجنکیا رہانے نے 36، بین اسٹوکس 27 اور وکٹ کیپر جوز بٹلر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کرس ووکس اور یوزندرا چہل نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم بڑے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 198 رنز تک ہی محدود رہی۔ کپتان ویرات کوہلی 57 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ر رہے۔ مندیپ سنگھ 47 ، واشنگٹن سندر 37 کوئنٹن ڈی کوک26 اور اے بی ڈی ویلیئرز 20 رنز ہی ڈبل فیگر میں اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ سریاش گوپال نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ گوتم، بین اسٹوکس، ارچی شورٹ اور بین لینگلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سنجو سیمسون کو جارحانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ 

شیئر: