Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن : کار کو’’ٹرام ‘‘ کی شکل دینا ممکن

اسٹاکہوم....  کیا آپ اپنی کار کو ٹرام کی شکل دے سکتے ہیں؟ یہ سوال کسی سے بھی پوچھا جائے تو وہ حیرت زدہ ہوجائیگا کیونکہ بظاہر ایسا ممکن نظر نہیں آتا مگر جب ٹیکنالوجی اور اختراعی ذہن ایک ساتھ مل جائے تو سب کچھ ممکن ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں ممکن کر دکھایا ہے اور اب کار کو ٹرام کی شکل دینا مشکل نہیں رہا۔ منصوبے کی تکمیل اور کامیابی کیلئے سویڈش حکومت نے اسٹاکہوم ایئرپورٹ کے قریب 2کلو میٹر لمبی ایک سڑک ایسی بنائی ہے جس پر چلنے والی کار کو ٹرام کی شکل میں تبدیل کردینا ممکن ہے۔ واضح ہو کہ یہ 2کلو میٹر لمبی سڑک اسٹاکہوم ایئرپورٹ کے کارگو شعبے تک جاتی ہے۔ یہ سڑک نہ صرف یہ کہ ماحول دوست ہے بلکہ از خود روشن بھی ہوتی ہے اور درمیان سے گزرنے والی کسی بھی کار کو  ضروری توانائی فراہم کرتی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ سویڈش حکومت کا تجرباتی منصوبہ ہے جو کامیاب ہو گیا تو پورے ملک میں شاہراہوں کو اسی طرح بجلی فراہم کی جائیگی اور پھر ان تمام سڑکوں پر چلنے والی کار کو حسب ضرورت ٹرام کی طرح استعمال کیا جاسکے گا۔ ملک کی تمام شاہراہوں کی مجموعی لمبائی 20ہزار کلو میٹر کے قریب ہے۔ حکومت کا کہناہے کہ وہ اس منصوبے کے تحت مختلف ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ماحولیات پر مرتب ہونے والے منفی اثرات میں 70فیصد تک کمی لانا چاہتی ہے۔ سیدھی سادی بات یہ ہے کہ نئی سہولت کے تحت سڑک سے گزرنے والی ہر کار  ڈرائیونگ کے دوران ہی جہاں ضرورت ہو سڑک پر کھڑے کھڑے خود کو چارج کرسکتی ہے۔ یہ ایک جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے کیونکہ سویڈن جیسا ملک بھی اب الیکٹرک سے چلنے والی کاروں کے چلنے سے پیدا ہونے والے گوناگوں مسائل میں گھرا ہوا ہے اور ان مسائل سے جلد از جلد نجات چاہتاہے۔ سڑک کے درمیان ایک خاص قسم کی بازو نما چیز بنادی گئی ہے جسے خود کو چارج کرنے والی گاڑی میں لگادیا جائے تو اسکی بیٹری از خود چارج ہوجاتی ہے اسکے لئے اضافی جھمیلا پالنا نہیں پڑتا۔ سڑک سے گزرنے والی ایسی تمام کاروں کے زیر استعمال آنے والی بجلی کا حساب کتاب بھی رکھا جائیگا اور بجلی کا بل کار والوں کو بھیج دیا جائیگا یا وہ خود انٹرنیٹ پر اس بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ شاہراہوں سے الگ دوسری سڑکوں کا جال بھی ملک میں پھیلا ہوا ہے اور اس طرح تمام سڑکوں کی مجموعی لمبائی 5لاکھ کلو میٹر کے قریب ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دنیا کا پہلا غیر دھاتی ٹریلر تیار، قیمت 45ہزار ڈالر

شیئر: