Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیزن والوں کی ’’امیزنگ ہوم سروس‘‘

اواکلینڈ ،کیلیفورنیا....  ہوم سروسز کیلئے مشہور کمپنی ا میزن آئے دن نت نئے تجربات کرتی رہتی ہے او راسکی تشہیر بھی کرتی ہے تاہم  اسکی سروسز کے بارے میں شکایات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ صارفین کا کہناہے کہ کمپنی لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں جتنی بھی سنجیدہ ہو اس کے ملازمین ہر چیز کو مذاق بنا دیتے ہیںاور سنجیدگی سے کام نہیں کرتے جسکا خمیازہ ان لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے جو گھر بیٹھے مختلف چیزوں کے آرڈر دیتے ہیں مگر جب وہ چیزیں انکے گھروں پر پہنچتی ہیں تو ان میں کئی خرابیاں نظر آنے لگتی ہیں۔ سب سے زیادہ خرابی ٹوٹ پھوٹ کی شکل میں سامنے آتی ہے جو مطلوبہ سامان کو غیر ذمہ دارانہ طور پر پھینکنے یا ہینڈل کرنے کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ اب اس حوالے سے امیزن والوں کی سیلز سروس پر سوالیہ نشانات کھڑے ہوگئے ہیں کیونکہ گھروں میں سامان پہنچانے والے اس کے ایک ڈرائیور کی ایک ایسی فوٹیج سامنے آئی ہے جو حیران کن ہے۔ تصویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ ڈرائیور مطلوبہ سامان کا پیکٹ عمارت کی دوسری منزل پر جاکر آرڈر دینے والے کو پہنچانے کے بجائے نیچے سے ہی بالکنی میں پھینک رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ڈرائیور کی آمد کی اطلاع ملتے ہی آرڈر دینے والا بالکونی میں آگیا تھا تاکہ ڈرائیور ادھر اُدھر نہ چلا جائے مگر وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ڈرائیور اوپر آنے کے بجائے سامان  کا پیکٹ بالکونی میں پھینک رہا ہے او ریہ سلسلہ کوئی ایک بار نہیں ہوا بلکہ پہلی اور دوسری کوشش ناکام ہوگئی تو اس نے تیسری کوشش بھی کر ڈالی اور خریدار بت بنا سب کچھ دیکھتا رہا۔ اس نے صرف یہی کیا کہ موقع کی وڈیو تیار کرکے کمپنی کو روانہ کرد ی ہے اور یو ٹیوب پر بھی اسے جاری کردیا گیا ہے جو وائرل ہوتی جارہی ہے۔ یہ وڈیو  یہاں رہنے والے ایک مقامی باشندے آرٹم روساکوفسی نے بنائی ہے کیونکہ انہوں نے ہی سامان کا آرڈر دیا  تھا۔اب تک اس واقعہ پر امیزن کا اپنا ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:- - - -خطرہ دیکھ کر آواز لگانیوالا 40 ڈالر کا کڑا

شیئر: