’العلا کا چکر‘ دنیا بھر سے سائیکلسٹوں کا مقابلہ
’پہلا راؤنڈ ہوا جس میں سائیکلسٹوں نے 142.7 کلو میٹر کی مسافت طے کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
العلا میں دنیا کے مختلف ممالک سے سائیکلسٹ کا مقابلہ شروع ہوچکا ہے جو یکم فروری تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت کھیل ، العلا رائل اتھارٹی اور اور سائیکلسٹ کے عالمی ادارے کے تعاون سے ہونے والے مسابقے میں نمایاں پوزیشن لانے والوں کے لیے انعامات مقرر کئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کل منگل کو پہلا راؤنڈ ہوا جس میں سائیکلسٹوں نے 142.7 کلو میٹر کی مسافت طے کی ہے‘۔
’پہلے راؤنڈ میں بلجیئم کی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے جس نے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے 3 گھنٹہ پہلے مسافت طے کی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو دوسرا راؤنڈ شروع ہوگا جس میں سائیکلسٹ قدیم العلا سے مقابلے کا آغاز کریں گے‘۔
’دوسرے راؤنڈ میں سائیکلسٹوں کو 157.7 کلو میٹر کی مسافت طے کرنی ہوگی‘۔
