Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ زکوٰة کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے 26ارب ریال کی آمدنی متوقع

ریاض.... محکمہ زکوٰة و آمدنی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے 26ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے ۔ یہ آمدنی سعودی حصص مارکیٹ "تداول"میں رجسٹرڈ 127کمپنیوں کی خدمات اور مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حاصل ہو گی۔ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔ مذکورہ کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 526ارب ریال تک ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق 29فیصد آمدنی سابک کمپنی سے ہو گی۔ اس سے 7.5ارب ریال ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول ہو گا۔ سعودی مواصلاتی کمپنی ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینے والی دوسری بڑی کمپنی ہو گی جس کی آمدنی 2017ءمیں 50ارب ریال سے زیادہ ہوئی۔ 2018ءمیں اس سے ویلیوایڈڈ ٹیکس 2.537ارب ریال تک وصول کیا جا سکے گا۔ تیسرے نمبر پر سعودی بجلی کمپنی ہے۔ اس سے وصول کیا جانے والا ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایس ٹی سی سے صرف 7ملین ریال کم ہو گا۔ یہ کمپنی 2.53ارب ریال ویلیوایڈڈ ٹیکس ادا کریگی۔ یہ اعداد و شمار 2017 ءکے جاری کردہ نتائج کی بنیاد پر ترتیب دیئے گئے ہیں۔
 

شیئر: