Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل میں سٹے بازی ، چھان بین شروع

نئی دہلی: ہندمیں پولیس نے انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں پر سٹے بازی کرنے والے 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد نئی دہلی میں واقع ایک گھر سے آن لائن سٹے بازی کا سنڈیکیٹ چلا رہے تھے۔ پولیس کے ایک سینیئراہلکار یودبھیر سنگھ نے بتایا کہ تفصیلی چھان بین شروع کردی ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور اس گروہ کی دیگر کارروائیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق ان سٹے بازوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ یہ کام کررہے ہیں لیکن معلوم ہواہے کہ یہ لوگ ٹورنامنٹ کے آغاز سے منظم سٹے بازی میں ملوث ہیں۔ انکے قبضے سے 11 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، ایک ٹیلیویژن اور ڈیجیٹل سیٹلائٹ رسیور برآمد ہواہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے حیدر آباد دکن اور مغربی بنگال میں بھی سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

شیئر: