Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی:1137سپاہیوں کی بھرتی کیلئے 2لاکھ سے زائد درخواستیں

ممبئی۔۔۔۔پولیس میں1137سپاہیوں کی بھرتی کیلئے 2لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس طرح ایک عہدے کیلئے 175امیدوار سامنے آئے۔امیدوار کو صرف 8ویں جماعت پاس کرنا لازمی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ان امیدواروں میں نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت پاس کے علاوہ ڈاکٹر ، انجینیئر ، وکیل اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے بھی قطار میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ پولیس میں سپاہی کی تنخواہ 25ہزار روپے ہے اور اس کے ساتھ دیگر الاؤنس بھی دیئے جاتے ہیں جبکہ اے ٹی ایس ، محکمہ خفیہ اور سائبر کرائم میں ترقی ہونے سے انہیں بہترتنخواہ دی جاتی ہے اس لئے اکثریت کی خواہش ہوتی ہے کہ محکمہ پولیس میں قسمت آزمائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -داروغہ کو تھپڑ مارنے والا گیا جیل کی ہوا کھانے

شیئر: