Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں مالی ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،ممتا

کولکتہ۔۔۔۔اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات پر تبصرہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ ملک میں مالی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اے ٹی ایم سے کیش غائب ہونے کی شکایات ملک کی متعدد ریاستوں میں ہیں۔یہ صورتحال نوٹ بندی کے دور کو یاد دلارہی ہے جب 8نومبر 2016ء کو اچانک وزیر اعظم مودی نے 500اور 1000روپے کے نوٹ بند کردیئے تھے اور عوام کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اے ٹی ایم سے نوٹ غائب ہونے کی صورتحال پر ٹویٹر پرانہوں نے تحریر کیا کہ ملک میں مالی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بہار: 1785عہدوں پر ارد و مترجمین کی تعیناتی کی منظوری

شیئر: