Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ انتخابات الیکشن کمیشن کیلئے امتحان ہے،خورشید شاہ

سکھر...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن میں فوری طور سینیئر اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی الیکشن کمیشن میں سینئر ترین افراد کی تعیناتی نہیں کی گئی تو شکوک اور شبہات جنم لیں گے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوںپر جو پابندی عائد کی وہ غلط ہے۔ کسی نے چیف الیکشن کمیشن کو غلط گائیڈ کردیا ۔ ماضی میں ایسی بھرتیوں اورترقیاتی اسکیموں پرپابندی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ آر اوز پر نظر رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ آئندہ انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے امتحان ہے۔ ملک میں اٹھارویں ترمیم کے بعد سے الیکشن کمیشن زیادہ خود مختار ہے۔ اگر الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں اب بھی ناکام ہوا تو اللہ ہی حافظ ہے۔
مزید پڑھیں:مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے،خورشید شاہ

شیئر: