معروف ہندوستانی کامیڈین، اداکار سنیل گروورکو بالی وڈکی نئی فلم ”چوڑیاں“میں اداکاری کا سنہری موقع ملا ہے ۔وہ اس فلم میں کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ ’چوڑیاں“میں ان کےساتھ اداکارہ سانیہ ملہوترا کام کررہی ہیں۔ اداکار سنیل گروور ، کپل شرما کے شو میں بہترین کامیڈی کرتے رہے ہیں تاہم شو بند ہوجانے سے سنیل کو کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔وہ اب جلد بڑے پردے پر دکھائی دیں گے۔