دمام...ماہرین اقتصاد نے اطمینان دلایا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور متعدد بھاری منصوبے شروع ہونے پر آئندہ سعودی معیشت مزید مستحکم ہوگی ۔ 2020ءتک غیر ملکی سرمایہ کاری کی بدولت 4لاکھ اسامیاں نکلیں گی۔ سعودی عرب کی قومی پیداوارخارجی سرمایہ کاری کی بدولت بڑھے گی۔ مملکت مثالی بین الاقوامی قافلہ سالار کی حیثیت حاصل کرلے گی۔ بھاری سرمایہ آجانے پر مقامی مارکیٹ میں استحکام آئیگا اور بے روزگاری کا بحران حل کرنے میں مدد ملے گی۔