Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیاتی ادارے کیئر سینٹر قائم کریں، ساما

جدہ....سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی(ساما) نے تمام بینکوں ، منی ایکسچینج اور مالیاتی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے یہاں خدمات کا معیار بلند کرنے کیلئے صارفین کیئر سینٹر قائم کریں۔ ساما نے مذکورہ تینوں اداروں کو اس بات کا پابند بنادیا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں مقررہ ضوابط کے اندر کیئر سینٹر قائم کریںجو انتظامی اعتبار سے ایگزیکٹیو چیئرمین یا ڈائریکٹر جنرل یا اسکے براہ راست کسی نائب کے ماتحت ہو۔ یہ سینٹر انتظامی اعتبار سے کمپنی کے کسی اور شعبے کی ماتحتی میں نہ ہو۔

                                     

شیئر: