جدہ.... 2017ءکے دوران وزارت شہری خدمات اور سرکاری ادارو ںکے خلاف ملازمت کے 1734مقدمات درج کئے گئے۔ وزارت شہری خدمات نے یہ بات 1437-38ھ سے متعلق اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی ہے۔ وزارت کا کہناہے کہ ملازمتیں دینے کے حوالے سے سرکاری اداروں کے خلاف1363 اور خود وزارت شہری خدمات کے خلاف 371مقدمات درج کرائے گئے۔