غزہ ۔۔۔غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سرحدی قصبے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ کے ایک اڈے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سرحد کی جانب آنے والے 5 فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے ایک شخص مسلح تھا۔