جدہ ..... پاکستانی قونصلیٹ جدہ کی قونصلر ٹیمیں 20اور 21اپریل کو ابہا اور مدینہ منورہ کا دورہ کرینگی اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کرینگی۔مدینہ جانے والی ٹیم پاکستان ہاﺅس مدینہ منورہ میں اپنا دفتر قائم کریگی۔ اسکا فون نمبر 0148250782ہے۔ ابہا جانے والی ٹیم آج جمعہ کو ہوٹل الرایہ میں اپنا دفتر قائم کریگی جسکا ٹیلیفون نمبر یہ ہے۔ 0172270654۔ یہ ٹیمیں صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 11بجے تک اور دوپہر 2بجے سے ساڑھے 4بجے سہ پہر تک قونصلر خدمات انجام دینگی جبکہ ہفتے کو صبح ساڑھے 8بجے سے 11بجے تک خدمات انجام دینگی۔