Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: انٹر پاس طالبات کو10ہزار اور گریجویشن پر 25ہزارروپے دینے کا اعلان

پٹنہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہونیوالی کابینہ کی میٹنگ میں لڑکیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ریاستی حکومت نے خزانہ کھول دیا ہے۔ سرکاری یا گرانٹ یافتہ اسکول و کالج سے انٹر پاس کرنیوالی تمام غیر شادی شدہ لڑکیوں کو 10ہزار اور گریجویشن پاس کرنے پر (شادی شدہ اور غیر شادی شدہ)لڑکیوں کو 25ہزار روپے حکومت کی جانب سے دیئے جائیں گے۔ رواں ماہ اپریل 2018سے فیصلہ نافذ العمل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کی میٹنگ میں لڑکیوں کی فلاح وبہبود کیلئے وظیفہ اسکیم کی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کی 1.6کروڑ لڑکیوں پر سالانہ 2221کروڑ روپے خرچ ہونگے۔میٹنگ کے بعد چیف سیکریٹری انجن کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک خاندان کے 2بچوں کو اس وظیفہ اسکیم کا فائدہ حاصل ہوگا۔اس طرح پیدائش سے لیکر گریجویشن تک ہر لڑکی کو 54ہزار ایک سو روپے ملیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد: مکہ مسجد دھماکہ پر فیصلہ سنانے والے جج کا استعفیٰ نامنظور

شیئر: