Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر نے بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

فرید آباد۔۔۔۔دہلی سے متصل ہریانہ کے فریدآباد شہر میں ایک شخص نے میکے میںرہنے والی بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا ۔ واردات کے بعد شوہرنے خود کو بھی گولی مار کرجان دیدی۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر 30کی عمار ت نمبر 193میں نکی نام کی خاتون میکے میں رہائش پذیر تھی ۔ اس کا شوہر پنجاب کا رہنے والا ہے جو چنڈی گڑھ میں ملازمت کرتا ہے۔ گزشتہ روز نکی کا شوہر نریندر اچانک گھر پہنچا ، رات کا کھانا کھانے کے بعد سوگیا لیکن صبح کواٹھنے کے بعد اس نے بیوی کو ریوالور سے فائر کرکے ہلاک کردیا، بعد ازاں خود کو گولی مار لی جس سے شوہر موقع پر دم توڑ گیا اور بیوی اسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے زندہ کارتوس اور دیسی ساختہ پستول برآمد کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔پولیس نے بیوی کے قتل اور شوہر کی خود کشی کے اسباب جاننے کیلئے موبائل ڈیٹا سے تفصیلات حاصل کرنے کے علاوہ اہل خانہ سے پوچھ گچھ شروع کردی ۔
مزید پڑھیں:- - - -راہول عوام سے معافی مانگیں، یوگی

شیئر: