میں روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘کھارہا ہوں، یہی صحت کا راز ہے، مودی
نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے لندن کے ویسٹ منسٹر سینٹر ہال میں ’’بھارت کی بات سب کے ساتھ ‘‘پروگرام سے خطاب کیا۔ گزشتہ روز لندن کے ٹاؤن ہال تقریب میں ایک شخص نے اُن سے ان کی صحت کا راز جاننے کے بارے میں سوال کیا تو مودی نے از راہ تفنن کہا کہ پچھلے 20سال سے میں روزانہ ’’2کلو گالیاں ‘‘‘کھارہا ہوں ۔یہی میری صحت کا راز ہے۔