واشنگٹن۔۔۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کئے گئے میزائل حملوں کے بعد ایسا کوئی عندیہ نہیں کہ شامی فوج کیمیائی ہتھیاروں کا کوئی مزید حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاہم امریکہ اور اس کے اتحادی چوکنا ہیں۔ پینٹاگون کی خاتون ترجمان دانا وائٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ شامی صدر بشار الاسد کو معلوم ہونا چاہیئے کہ دنیا کسی طور پر بھی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو برداشت نہیں کر گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ میزائل حملوں کے بعد فوری طور پر روس نے دروغ گوئی کیمہم چلا رکھی ہے تاکہ شک و شبہات پیدا کئے جائیں اور یوں اس کی سازباز پر پردہ ڈالا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ روس نے غلط طور پر دعویٰ کیا ہے کہ شام کی فضائیہ نے کافی میزائل مار گرائے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام میزائل ٹھیک ٹھیک نشانے پر لگے۔