جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑا
ٹوکیو ۔۔۔جاپان میں واقع کوہ اِیویاما میں آتش فشاں متحرک ہو گیا۔جنوب مغربی علاقے کوہ اِیویاما میں واقع آتش فشاں گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 39 منٹ پر متحرک ہو گیا جس سے دھواں، راکھ اور پتھر نکل کر2کلو میٹر کے علاقے میں گرنا شروع ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کوہ اِیویاما، کِری شیما پہاڑی سلسلے کے آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ کیوشو جزیرے میں کاگوشیما اور میازاکی کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ حکام کی جانب سے علاقہ مکینوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔