Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز مشرف کی خلاف بھی نیب کی تحقیقات

 
اسلام آباد...قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے،کیوبا میں پاکستانی سفیر کامران شفیق،وفاقی وزیر ہاوسنگ اکرام درانی ،قائد لیگ کے رہنما مونس الہی ،صدر نیشنل بینک آف پنجاب نعیم الدین خان سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں کہا کہ بدعنوانی کے ضمن میں کسی سیاستدان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو یہ ہر گز کردار کشی کے مترادف نہیں۔نیب کا ہر قدم قانون کے مطابق ہے۔ جس کا ٹھوس جواز موجود ہے جو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائری اور تحقیقات کو قانون،میرٹ،شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں:اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف تحقیقات

شیئر: