مدینہ منورہ میں اسلامی مقامات پر 24گھنٹے ڈیوڈی دی جائے، فیصل بن سلمان
مدینہ منورہ..... گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ان کے اہلکار مسجد قباء، الشہدائ، مسجد القبلتین اور مسجد الفتح جیسے تمام مقامات پر 24گھنٹے ڈیوٹی دیں۔ جہاں مدینہ منورہ کے زائرین زیارت کیلئے پہنچتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ زائرین کو حکمت اور فراست کے ساتھ صحیح باتیں بتائی جائیں اور مختلف اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ تال میل پیدا کرکے کام کیا جائے۔ یہ ہدایت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان ویڈیو کلپس کے بعد جاری کی گئی ہے جن میں دکھایا گیا تھا کہ بعض حاجی اور معتمر مدینہ منورہ میں اسلامی مقامات پر بدعات و خرفات والی رسمیں کر رہے ہیں۔ ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ کئی ممالک کے معتمرین مسجد قباءکے خارجی صحن میں اسلامی نظموں اور گیتوں پر رقص کر رہے ہیں۔ ان کے پاس خواتین بیٹھی ہوئی ہیں اور باجا گاجا بھی چل رہا ہے۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس قسم کی رسموں کو قابو کیا جائے۔