Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکیل خواتین کے ساتھ مساویانہ معاملہ

جدہ۔۔۔پبلک پراسیکیوٹر سعودالمعجب نے پبلک پراسیکیوشن کی تمام شاخوں، اداروں اور صدر دفتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ سعودی وکیل خواتین کے ساتھ مرد وکلاء جیسا معاملہ کیا جائے۔ انہیں اپنے موکل سے تعلق رکھنے والی دستاویزات دیکھنے کا موقع مہیا کیا جائے۔ یہ ہدایت ایک سعودی خاتون وکیل کے اس مطالبے کے بعد جاری کی گئی جس میں اس نے درخواست کی تھی کہ ہمیں مردو کلاء کی طرح اپنے موکل حضرات کی دستاویزات دیکھنے  اور موکل کے ساتھ پوچھ گچھ کے موقع پر موجودرہنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -گرفتارایرانی سے پوچھ گچھ جاری

شیئر: