Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14سالہ لڑکیاں بھی اپنا چہرہ میک اپ سے تھوپ لیتی ہیں

لندن .... یو ٹیوب پر جاری ہونے والی ایک وڈیو اوراس کیساتھ دی گئی عبارت سے پتہ چلتا ہے کہ آج کی فیشن پرست دنیا میں میک اپ کا راج بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ عورتیں 20، 30سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد ہی اپنی آرائش و زیبائش کا خیال رکھتی تھیں کیونکہ کم عمر لڑکیاں قدرتی طور پر حسین، خوبصورت اور جاذب نظر ہوتے ہیں۔ انہیں کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی مگر اب کمسن لڑکیوں نے بھی اپنے چہرے کو میک سے تھوپنا ضروری سمجھ لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ وڈیو میں ایملیاراس نامی لڑکی کو دکھایا گیا ہے۔ جس نے اتنا میک تھوپ لیا ہے کہ اسکا اصل چہرہ ہی نظر نہیں آرہا۔ میک اپ کے جنون میں وہ اکیلی مبتلا نہیں بلکہ ایسی اور بھی ہزاروں کمسن لڑکیاں ہیں جو میک اپ کرنے لگی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ انکی مائیں بھی انہیں اس سے نہیں ٹوکتیں۔ ایملیا راس کے پاس 150پونڈ مالیت کا میک اپ کا سامان موجود ہے اور وہ ہر 15سے 20دن بعد میک اپ کا سامان خریدتی ہے جس کی وجہ سے انکی جلد خراب ہونے لگتی ہے اور اگر یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہے تو انکا چہرہ مزید بگڑجاتا ہے۔

شیئر: