Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4بھرپیوں نے عرب شہری سے 45لاکھ ریال چھین لئے

 جدہ.... سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے بھیس میں 4بھروپیوں نے ایک غیر ملکی سے 45لاکھ ریال چھین لئے۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 50سالہ عرب شہری نے شکایت درج کرائی کہ دفتر سے نکلتے وقت 4افراد نے اس کا راستہ روک لیا۔ وہ امن عامہ کے اہلکاروں کے لباس میں تھی۔ انہوں نے مار پیٹ کر اس سے 2بریف کیس چھین لئے اور جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ 45لاکھ 20ہزار ریال دونوں بریف کیس میں موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واردات کرنے والوں میں 2سعودی شہری اور 2یمنی تھے۔ پولیس والا کوئی نہیں تھا۔ ان کے قبضے سے 13لاکھ 23ہزار ریال برآمد ہوگئے۔ 62ہزار مالیت کے زیورات ضبط کر لئے گئے۔ چاروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کو واقع کی اطلاع دیدی گئی۔ 

شیئر: