تبوک( طارق نورالہٰی)تبوک کے نواحی قصبے زیتہ کے مقام پر گاڑی الٹنے کی وجہ سے ڈرائیور افتخار ذوالفقار اور ساتھ بیٹھے محمد فیاض بھٹی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اور قلابازیاں کھانے کی وجہ سے افتخار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فیاض تبوک کے اسپتال میں جان بحق ہو گئے۔