12سالہ لڑکے نے قائم کی آن لائن کمپنی
جبل پور۔۔۔۔12سال کے آدتیہ چوبے سینیئر سیکنڈری اسکول کے طالب علم ہیں۔ تقریباً 82ایپ بنارکھے ہیں۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پربھی ایپ بنائے ہیں۔آدتیہ 9برس کی عمر سے ایپ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد آج آن لائن ’’آدی‘‘نامی کمپنی کے مالک بن گئے۔ جس کمپیوٹر لنگویج کی ان کے پاس ڈگری نہیں تھی، آج وہ اس کی آن لائن ٹریننگ دے رہے ہیں۔آدتیہ کے والد ایک فیکٹری میں جونیئر ورکس منیجر جبکہ ماں اسکول میں سائنس کلاس کی ٹیچر ہیں۔ آدتیہ نے بتایا کہ 9سال کی عمر میں لیپ ٹاپ پر کھیلتے وقت نوٹ پیڈ پلس ، پلس سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کیا ۔ اس نوٹ پیڈ پر جب کچھ ٹائپ کرنا چاہا تو ایرر آنے لگا ، سیٹنگ میں جاکر دیکھا تو جاوا لینگویج نظر آئی۔ اس کے بارے میں سرچ کیا اور جاوا کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اس میں مہارت حاصل کی اور آج اس لنگویج کا ماہر بن گیا۔