Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو سالم کی شادی کا منصوبہ ختم، پیرول پر رہائی نہ ملی

ممبئی .... نوی ممبئی کے کمشنر آف پولیس نے ہفتے کو 1993ءکے ممبئی دھماکے کے مرکزی ملزم ابو سالم کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ اس نے شادی کے سلسلے میں یہ درخواست کی تھی۔سالم نے اس سے قبل ٹاڈا کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ خفیہ طور پر کی گئی شادی کا رجسٹریشن کرے۔ اسی کورٹ نے ممبئی بم دھماکوں کے سلسلے میں اسے عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔اطلاعات کے مطابق ابو سالم نے اِس خاتون سے ٹیلیفون پر اُس وقت شادی کی تھی جب اسے پولیس کی نگرانی میں لکھنو کی ایک عدالت میں پیشی کیلئے بذریعہ ٹرین لیجایا جارہا تھا۔ابو سالم پرتگال اور ہند کے درمیان ملزمان کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت پھانسی کی سزا سے بچ گیا تھا۔ اس نے اپنے وکیل کے ذریعے ٹاڈا عدالت کو ایک درخواست پیش کی جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اسے قید تنہائی میں نہ رکھا جائے کیونکہ اسکی زندگی کو خطرہ ہے۔
 
 

شیئر: