Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند : ہر 15منٹ پر ایک بچہ، بچی زیادتی کاشکار

نئی دہلی۔۔۔۔بچوں کیلئے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم کرائی (چائلڈ رائٹس اینڈ یو) نے کہا کہ ملک میں ہر 15منٹ میں ایک بچہ، بچی زیادتی کا شکار ہورہے ہیں۔ اس فہرست میں اتر پر دیش سرفہرست ہے جبکہ مہاراشٹر دوسرے پر ہے۔’’ کرائی‘‘ نے ملک میں بچوں سے زیادتی کے جرائم سے متعلق 5ریاستوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں اتر پردیش 14فیصد معاملات کے ساتھ سب سے زیادہ بچوں سے زیادتی کے جرائم کرنیوالی ریاست بن گئی۔مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں 13،13فیصد ۔ مغربی بنگال میں 6فیصد اور اوڈیشہ میں 5فیصد زیادتی کے واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ملک کی 11ریاستوں میں ہونے والے بچوں سے زیادتی کے واقعات کی شرح50فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک کی 36ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رونما ہونیوالے25فیصدواقعات میں سے ایک تہائی بچوں کے ساتھ زیادتی کے جرائم ریکارڈ کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -پولیس کانسٹیبل کی اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

شیئر: