Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولاد سے محروم نوجوان نے درخت سے لٹک کر جان دیدی

لدھیانہ ۔۔۔۔اولاد کی نعمت سے محروم 24سالہ نوجوان نے درخت سے گلے میں پھندا لگا کر جان دیدی۔ ست پرکاش گزشتہ 2روز سے لاپتہ تھا۔ایک راہگیر نے اُسے فورٹس اسپتال کے قریب آموں کے باغ میں ایک درخت سے لٹکتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔اطلاع ملتے ہی اے سی پی دھرم پال اور امن دیپ براڑ فوراً جائے واردات پر پہنچے اور لاش کو درخت سے نیچے اتارکرمتوفی کے پاس سے ملنے والی ڈائری میں تحریر فون نمبر کی مدد سے اہل خانہ کو مطلع کیا۔امن دیپ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ شادی کے 2سال بعدسے ست پرکاش اولاد کی طلب میں پریشان رہنے لگا اور مختلف اسپتالوں ، حکیموں اور ٹوٹکے اور علاج و معالجے میں اپنی جمع پونجی خرچ کرکے مایوس اور ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا۔ اسی مایوسی کے عالم میں گزشتہ روز شام کو گھر سے نکل کرآم کے باغ پہنچا اوردرخت سے رسی باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر لٹک گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس کی بیوی سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستانی فوج کنٹرول لائن پر دباﺅ بنائے رکھے گی

شیئر: