”فنا“ میں اداکاری غلطی تھی،سنایا ایرانی
ہندوستانی اداکارہ سنایا ایرانی جو اپنے کریئر میں کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، اپنی کامیاب بالی وڈ فلم” فنا“ سے خوش نہیں ہیں۔ میڈیا کے مطابق سنایا نے اپنی اس فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر کوئی فنا کی بات کرتا ہے لیکن میں یہ بات واضح کردوں کہ میں اس کے ذریعے بالی وڈ کا حصہ نہیں بنی۔ یہ میرے کریئر کی بڑی غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو صرف فلم میں شامل ہونا اور بیک گراو¿نڈ میں پیچھے گھومنا بلا شبہ غلطی ہے۔جب مجھے فلم کی پیشکش موصول ہوئی تو مجھے اچھا لگا۔مجھے عامر خان اور کاجول کے ساتھ کام کرکے بھی مزا آیا تاہم فلم میں میرا کوئی اہم کردار نہیں تھا۔بالی وڈ میں مزید کام کی پیشکش ملنے پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے 2سے 3 فلموں کی آفرز ملیںجن میں کام کرنے سے میں نے انکار کردیا۔ہوسکتا ہے یہ بھی میری غلطی ہو، کیونکہ وہ فلمیں آگے جا کر کافی کامیاب ثابت ہوئیں۔ ان کے بعد مجھے ایسی کوئی آفر نہیں ملی جو صحیح لگتی ۔خیال رہے کہ 2006 کی رومانوی فلم ’فنا‘ میں کاجول نے اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔