مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ گشتی فورس نے غیر ملکی کارکنان کو لوٹنے اور استراحہ جات میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ایک یمنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ وادی الاخضر اور الراشدیہ سیکٹرز کو وارداتوں کا مرکز بنائے ہوئے تھے۔ گشتی فورس نے متعدد شکایات موصول ہونے پر وارداتیں کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ اب ان سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔