ریاض...یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے طیاروں نے مارب کے مغربی محاذصرواح پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور انکی کمک کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اس موقع پر حوثیوں کے کم از کم 9افراد مارے گئے جبکہ انکا ایک پورا دستہ تباہ ہوگیا۔ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مذکورہ علاقے میں حوثیوں کے ایک اور دستے پر حملہ کیا جس سے کئی حوثی ہلاک و زخمی ہوگئے۔