الجوف ...وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان الفضلی نے واضح کیا کہ سکاکا شہر میں واٹر ٹاور قابل دید سیاحتی مرکز بن جائیگا۔ یہ 10ہزار مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر ہوگا۔ ٹاور کی شکل کا ہوگا۔ 72میٹر اونچا ہوگا۔ اس میں 900مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اسکا 76فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے۔ 12جمادی الثانی 1440ھ کو مکمل ہوجائیگا۔ اسکا ٹھیکہ 50ملین ریال میں دیا گیاہے۔