آسارام کو جیل میں سنایا جائیگا فیصلہ
جے پور۔۔۔بچی سے زیادتی کے الزام میں جودھپور سینٹرل جیل میں بند آسارام کیس میں 25اپریل کو ہونیوالے فیصلے کے پیش نظر جودھپور پولیس کمشنر یٹ علاقے میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔دفعہ 144کے نافذ ہونے کے بعداس علاقے میں5یا اس سے زیادہ افراد اکٹھا نہیں ہوسکیں گے۔ واضح ہو کہ فیصلہ سنائے جانے والے دن آسارام کے حامیوں کی بڑی تعداد جودھپور پہنچنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے سخت حفاظتی بندوبست کئے ہیں۔جودھپور آنیوالی تمام چوکیاں سیل کردی گئیں اور تفتیشی کارروائیوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔ جودھپور ڈی ایس پی امن دیپ سنگھ نے بتایا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔