Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ڈبلیو ای: 25سعودی ریسلز میں دلچسپ مقابلے

جدہ:کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میںتجربانی طور پر  25سعودی ریسلز کے مابین دلچسپ مقابلوں ہوئے۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے نائب سربراہ اور عالمی شہرت یافتہ ریسلر ٹرپل ایچ کی زیر نگرانی ہونے والے ا ن نمائشی مقابلوں میں 10ریسلر ز کو کامیاب قرار دیا گیا۔ 2گھنٹے تک جاری رہنے والے ان ٹرائل مقابلو ں میں جیتنے والے 10 ریسلز رویل ریمبل مقابلوں میں حصہ لیںگے۔ رویل ریمبل مقابلے 27اپریل کو جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں ہورہے ہیں۔ ان مقابلوں کے ٹکٹ آن لائن اور جدہ کے مختلف مالز پر لگائے گئے خصوصی کاونٹرز سے دستیاب ہیں۔ نمائشی مقابلوں میں جیتنے والے سعودی ریسلز کو ٹریپل ایچ نے خصوصی طور پر مباکباد دی اور کہا کہ ڈبلیوڈبلیو ای کے تحت کسی بھی مقابلے میں حصہ لینا ایک بڑا اعزاز ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے نائب سربراہ نے ان افراد کو ریسلنگ کے شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے مسلسل اور انتھک محنت کرتے رہنے کی تلقین کی۔ منتخب ہونے والے 10ریسلز کیلئے رویل ریمبل کے انعقاد تک کنگ عبداللہ اسپورٹ سٹی میں بتدریج تربیتی عمل سے گزرنا پڑے گا تا کہ27اپریل جمعہ کو ہونے والے ان مقابلوں میں وہ اپنے فن کے جوہر دکھا سکیں۔ 

شیئر: