ابو بکر تمارات کے اعزاز میں الوداعی تقریب
خمیس مشیط(جی ایس ایوب)- - - - خمیس مشیط کے معروف سماجی کارکن ابو بکر تمارات کے اعزاز میں ان کے ساتھیوں نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ریجن کے تمام اسٹیشنز کے ملازمین اور منیجر جاوید ملک نے شرکت کی۔
جاوید ملک نے ابو بکر تمارات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 19سالہ رفاقت پر ان کے تمام ساتھی افسردہ ہیں ۔ ابو بکر تمارات انتہائی خوش اخلاق، ملنسار شخصیت کے مالک ہیں ۔ کمپنی کے ساتھ بہت مخلص رہے۔ ان کے ساتھ گزارا وقت ہمیشہ یاد رہیگا۔
میاں محمد آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان کے ساتھ میرا اچھا وقت گزرا ہے۔ امید ہے کہ وہ ہمیں او ران شاء اللہ ہم ان کو ہمیشہ اپنی دعائوں میں یاد رکھیںگے۔
محمد سرور اور ضیاء وسیم نے کہا کہ ابو بکر کا شمار وفادار ملازمین میں ہوتا ہے۔ ہمیشہ کمپنی کیساتھ مخلص رہے۔ ان کے جانے کا دکھ ہے ۔
ابو بکر تمارات نے نمناک آنکھوں اورانتہائی افسردہ دل کے ساتھ ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی محبت اور آپ کے ساتھ گزارا ہوا وقت زندگی کا سرمایہ ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے۔