سید سردار علی اور عبد الرؤف کیلئے الوداعیہ
تبوک(طارق نور الٰہی) - - - تبوک کنٹونمنٹ سے بہت سے پاکستانی رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ ان میں سے2 دوستوںسید سردار علی اور عبدالرؤف کیلئے کمیونٹی کی جانب سے الوداعیہ کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں بہت سے احباب نے شرکت کی اور خیرسگالی اور دعائیہ جذبات و کلمات سے انھیں وطن رخصت کیا۔
محمداعظم ساجد، ڈاکٹر عبداللہ محسن ، ڈاکٹر اصغر ساجد ، مبشر علی، زرین خان ، شیربہادر،ڈاکٹر ادیب ، محمد عبدالناصر ، محمد نعیم ، مشتاق رفیق و ڈاکٹر حکمت نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ظہرانے کے ساتھ ساتھ دونوں پاکبانوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔