Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کیلئے ایشین ایوارڈ

ٹوکیو: پاکستانی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان 27 اپریل کو لندن میں ہونے والی تقریب میں ایشین ایوارڈ وصول کریں گے ۔جہانگیر خان کو کھیلوں کے شعبے میں ان کی شاندارخدمات پر یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ تقریب میں میئر لندن صادق خان کے علاوہ اہم برطانوی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ ایشین ایوارڈ کے سربراہ پال ساگو نے جہانگیر خان کو خط میں کہا ہے کہ آپ کی کھیلوں کے شعبے میں خدمات قابل قدر ہیں ورلڈ ریکارڈ ز آج تک کوئی نہیں توڑ سکا، ایشین ایوارڈ کی انتظامیہ آپ کو اس اہم ایوارڈ کے لیے نامزد کرکے فخر محسوس کرتی ہے۔ جہانگیر خان نے کہا کہ آٹھویں ایشین ایوارڈ کے لیے نامزدگی نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ جہانگیر خان نے بتایا کہ وہ 27 اپریل کو لندن میں ایوارڈ وصول کرکے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ایک تقریب میں وزیر اعظم پاکستان انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازیں گے۔ یاد رہے کہ جاپانی حکومت جہانگیر خان کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر رہی ہے جس کی تقریب میں شرکت کیلئے اسکواش لیجنڈ جبکہ آئندہ ماہ جاپان کا دورہ کریں گے۔

شیئر: