نادرا نے شناختی کارڈ فیس بڑھا دی
اسلام آباد... نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔نئی فیس کا اطلاق فوری ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نارمل شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے سے بڑھاکر 400 روپے ۔ ارجنٹ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے۔ اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے کردی گئی۔ اسمارٹ کارڈ کی تجدید کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو شناختی کارڈ اب 2500 روپے میں بنے گا۔ اس سے قبل1600 روپے فیس تھی۔اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نئے شناختی کارڈ کی نارمل فیس 4250 ۔ارجنٹ فیس 6350 جبکہ ایگزیکٹو فیس 8450 ہوگی۔اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نئے اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 4600 ارجنٹ 6700 جبکہ ایگزیکٹو کی فیس 8800 ہوگی۔