Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس نے سلمان خورشید کے بیان سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    نئی دہلی- - - - -کانگریس نے سابق  مرکزی  وزیر سلمان خورشید کے اس بیان سے پلہ جھاڑ لیا ہے جس  میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ کانگریس کے  دامن پر مسلمانوں کے خون  کے دھبے ہیں۔ کانگریس نے اس بیان سے  عدم اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔پارٹی کا اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔کانگریس کے ترجمان پی ایل پونیا نے کہاکہ  خورشید پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں۔ ان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور پارٹی ان کے بیان سے پوری طرح غیر متفق ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ایس سی‘ ایس ٹی اور اقلیتوں کو آگے بڑھانے اور ان طبقات کی بہبود کے لئے کام کیا ہے ۔واضح ہو کہ   خورشید نے دو دن قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام میں ایک طالبعلم کی جانب سے کانگریس کے دور میں فسادات کے حوالے سے  پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے دامن پر مسلمانوں کے خون کے دھبے ہونے کی بات کہی تھی۔سابق مرکزی وزیر نے آج پھر کہا کہ میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں۔ میں نے جو کہا اسے میں مسلسل کہتا رہوں گا۔ میں نے ایک انسان ہونے کے ناطے یہ بیان دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -اچانک پلیٹ فارم بدلنے کے اعلان پر بھگدڑ،ایک ہلاک

شیئر: