Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر سفر کی اجازت نہیں دے رہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے ابھی 6 سے 8 ہفتے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بات واضح ہونی چاہیئے کہ برطانیہ کی رپورٹ غلط نہیں ہو سکتی کیونکہ یہاں کی وزارت خارجہ رپورٹ کی تصدیق کرتی ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے اپنے وطن پاکستان آنا چاہتا ہوں ۔ فی الحال ڈاکٹر وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے۔ میرا یہاں علاج جاری ہے۔ مجھے اپنے ڈاکٹروں کی بات بھی سننا پڑتی ہے۔ میرا خاندان بھی یہاں اپنا علاج جاری رکھنے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیتا ہے۔ اپنی میڈیکل رپورٹس مسلسل عدالت کو بھیج رہا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے دوبارہ چیک اپ کے لئے بلایا ہے،اللہ کرے کہ یہ بہتر ہو۔ اگر ڈاکٹروں نے طبی طور پر تندرست قرار دیا اورمجھے سفر کرنے کی اجازت دی تو میں ضرور کروں گا ورنہ بڑے ادب کے ساتھ چیف جسٹس کو اپنے کونسل کے ذریعے میڈیکل رپورٹ بھیجوں گا۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفیکٹ مسترد

شیئر: