Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عالمی_یوم_کتاب

عالمی یوم کتاب کے موقع پر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاک و ہند کے کسی بھی شخص نے اس پر کوئی ٹویٹ نہیں کیا سارے ٹویٹ مغربی ممالک سے آئے ۔ دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں۔
ٹینا کہتی ہیں کہ کوئی ایسی کتاب کا نام لو جس نے زندگیاں تبدیل کردی ہوں اور وہ کتاب” قرآن شریف“ ہے۔
ویلا افشر کہتے ہیں کہ اگر آپ کتابیں پڑھتے رہے تو آپ کو اس بات کی سوچ پیدا ہوگی کہ دوسرے بھی کیا سوچتے ہیں۔
انفسٹن لکھتے ہیں کہ کتاب نسلوں اور ثقافت کے درمیان پل کا کام کرتی ہے۔ ایسی قوت ہے جو علم بانٹتی ہے۔
ویلنر کا کہناہے کہ لائبریری میرے لئے کسی جنت سے کم نہیں۔
پروفیسر اسنیپ کا ٹویٹ ہے کہ اگر آپ نے ہیری پوٹر کو پڑھا ہے تو اسے براہ کرم ری ٹویٹ کردیں۔
پال ہولڈن ٹویٹ کرتے ہیں کہ عالمی یوم کتاب ، کتابوں کی قوت کو محسوس کرنے کا موقع ہے کیونکہ کتابیں ہی ہماری زندگیو ںکو بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کرتی ہیں۔
کولن وڈ کہتے ہیں کہ جب بھی آپ کوئی اچھی کتاب پڑھتے ہیں دنیا میں کسی جگہ ایک ایسا روشندان کھلتا ہے جہاں سے مزید روشنی آنے لگتی ہے۔
کیری واشنگٹن ٹویٹ کرکے سوال کرتے ہیں کہ آپ آج کونسی کتاب پڑ ھ رہے ہیں؟
اسکاٹ ڈارکن کا ٹویٹ ہے کہ عالمی یوم کتاب پر ٹرمپ نے ٹویٹ کیوں نہیں کیا؟
مائیک مگنولا ٹویٹ کرتے ہیں کہ ہر دن کو ہی عالمی یوم کتاب ہونا چاہئے۔
جولی لکھتی ہیں کہ آج کا دن ہر دن سے اچھا ہے کہ عالمی یوم کتاب منایا جارہا ہے جس سے لوگوں میں کتاب سے محبت کا رجحان پیدا ہوگا۔
کنگ زمر لکھتے ہیں کہ عالمی یوم کتاب آپ کے ذہن کو تیز بناتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں