Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#منظور_نامنظور

منظور پشتین کی جانب سے فوج کےخلاف مسلسل بیان بازی کو پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا اور ٹوئٹر پر #منظور_نامنظور ہیش ٹیگ لانچ کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ اور منظور پشتین کو بیرونی قوتوں کا آلہ کار قرار دے دیا۔
احمد خان نے ٹویٹ کیا : پاکستان کے دشمن ایک بار پھر ملک کا امن تباہ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں لیکن اب قوم دشمن کے ان ہتھکنڈوں کو سمجھ چکی ہے۔
خدیجہ فاطمہ کا کہنا ہے : پشتون تحفظ تحریک کو پاکستان میں وہی لوگ سپورٹ کررہے ہیں جو کل تک تحریک طالبان پاکستان کے حامی تھے۔
عاصم ملک نے ٹویٹ کیا : ہمارے پشتون بھائی عقل مند اور بہادر ہیں اور وہ منظور پشتین کے ڈرامے اور اسکے پیچھے کارفرما عوامل کو خوب سمجھتے ہیں۔
قمر گوندل کا کہنا ہے : منظور پشتین کے جھوٹ سامنے آ چکے ہیں۔ منظور پشتین پاکستان مخالف عناصر کی کٹھ پتلی ہےں جو کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
منیبہ جمشید نے ٹویٹ کیا : پاکستان آرمی پر جھوٹے الزامات لگانے اور جھوٹی تصاویر شیئر کرنے کا منظور پشتیں کا ڈرامہ جلد ختم ہو جائے گا۔
فرحان ملک کا کہنا ہے : پاکستان ان شاءاللہ تا قیامت قائم و دائم رہے گا اور پاکستان کےخلاف سازشیں کرنے والوں کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
نایاب خان نے ٹویٹ کیا : اگر پاکستان میں شام ، افغانستان اور عراق جیسے حالات نہیں تو اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ پاک آرمی کے جوان اپنے ملک کےلئے جانیں قربان کر رہے ہیں۔
اسد شاہ کا کہنا ہے : منظور پشتین بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
عابدہ منیر نے ٹویٹ کیا : منظور پشتین اور اس جیسے دیگر غداروں کو جیل میں ہونا چاہیے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں