Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#درخت_لگاؤ_پاکستان_بچاؤ‎

پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور معاشرے کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہیش ٹیگ چلایا گیا اور درختوں کی اہمیت اور نئے درخت لگانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔
ہانیہ کاکڑ نے ٹویٹ کیا : ہمارے ماحول کو انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا ہے۔ جنگلات کے کٹاؤ سے نہ صرف انسان بلکہ جانور اور پرندے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اپنی زمین کی حفاظت کریں۔
حیدر علی کا کہنا ہے : درخت لگانا ماحول کے لیے انجام دی جانے والی سب سے بہترین اور آسان سرگرمی ہے۔ ایک ایک درخت سے ملنے والے فوائد زندگی کو تبدیل کرسکتے ہیں۔
حمیداللہ شاہین کا کہنا ہے : شہروں میں لگائے گئے زیادہ تر درختوں کو مکمل پروان چڑھنے نہیں دیا جاتا یہی وجہ ہے کہ ماحول میں ان کے مکمل فوائد حاصل نہیں ہوتے۔ 
مسعود خان نے کہا : درخت لگا کر اور درختوں کی حفاظت کر کے ہم اپنے ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں ، آلودگی میں کمی کر سکتے ہیں ، توانائی کی قیمت میں کمی کر سکتے ہیں اور اپنے معاشرے کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
انجم فاروقی نے ٹویٹ کیا : ماحول سے نمی کو کنٹرول کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت اگانے چاہیں۔
عائشہ خان کا کہنا ہے : ہمیں نئے درخت لگانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چاہیے۔ حکومت اور دیگر سماجی بہبود کے اداروں کو بھی حوالے سے تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں