اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید حاضر ہو
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق کرکٹرناصر جمشید کو طلب کرلیا ہے۔ 3 رکنی ٹربیونل نے ان کیخلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔ انگلینڈ میں مقیم سابق اوپنر کو 4 مئی کو این سی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔بورڈ کا موقف ہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید نے فکسنگ سے متعلق 2 شقوں کی 2 بار خلاف ورزی کی۔ 3 رکنی ٹربیونل کی قیادت جسٹس (ر) فضل چوہان کر رہے ہیں،عاقب جاوید اور شاہ زیب مسعود اس کے دیگر ممبران میں شامل ہیں۔ اس کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو پہلے ہی سزا ہو چکی ہے۔