Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی کو عدالت میں لیکر جاوںگا،ناصر جمشید

  لاہور... اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو عدالت لے جانے کی دھمکی دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں سابق اوپنر نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی میرا نام بدنام کر رہا ہے، خاموشی کا فائدہ اٹھا یا جا رہاہے۔ اب جواب دینے اور عدالت لے جانے کا وقت ہے۔ناصر جمشید نے مزید کہا کہ پی سی بی میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔ کھلاڑیوں کو بلا کر میرے خلاف بیان دینے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ پی سی بی ثبوت عوام کے سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وکیل سے مشاورت کی ہے۔ پی سی بی کو عدالت لے کر جائیں گے۔
 

 

شیئر: