Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے ترکیہ کے وزیر دفاع کی ملاقات، امریکی ہم منصب کا رابطہ

خطے کی صورتحال اور مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع  پیٹ ہیگسیتھ نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کی وزارت دفاع کے درمیان سٹریٹجک تعاون اور اسے مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر دفاع سے ان کے ترک ہم منصب یاسر گلر نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ ترکیہ کے وزیر دفاع  یاسر گولر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مضوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔‘
’امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

شیئر: