Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابحر پل منصوبے کا ٹھیکہ

مکہ مکرمہ.... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ابحر پل منصوبے کیلئے نجی ادارے کو کنسلٹینسی کا ٹھیکہ دیدیا۔ اس کے تحت نجی ادارے کے ساتھ شراکت ہوگی۔ ٹھیکے پر دستخط کے موقع پر نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر اور کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد موجود تھے۔ ابحر پل کی تیاری میں نجی ادارہ شریک رہے گا۔ جدہ کے میئر ڈاکٹر ہانی ابوراس نے بتایا کہ ٹھیکہ 3مرحلوں میں نافذ ہو گا۔ ڈیڑھ برس کے اندر تینوں مرحلے مکمل ہو جائیں گے۔
 

شیئر: